انکوائری کمیشن نے جنرل فیض کو کلین چٹ نہیں دی ،جاویدلطیف

17 اپریل ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میزبان حامد میر سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کے بغیر بننے والی حکومت عوام کے مفاد میں فیصلے نہیں کرسکتی،عمران خان حکومت کے ساتھ کسی بھی صورت ڈیل یا مذاکرات کے نتیجے میں رہا نہیں ہوں گے،ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے جنرل فیض کو کلین چٹ نہیں دی ہے نواز شریف چاروں صوبوں میں جائیں گے، یہ تاثر درست نہیں کہ نواز شریف سیاست میں دلچسپی نہیں لے رہے، ن لیگ کو آٹھ فروری کو اکثریت حاصل نہیں کرنے دی گئی، پری پول دھاندلی اور الیکشن کے روز بہت کچھ ہوتا رہا، نواز شریف کے سینے میں بہت سے راز ہیں مگر کبھی مقبولیت کیلئے کوئی سائفر نہیں لہرایا۔