اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) صدر آصف علی زرداری کل (جمعرات) اپنے دوسرے دور صدارت میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اولین مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے حکومت کی حالیہ کارکردگی اور آئندہ سال کے لئے منصوبوں اور حکمت عملی پیش کرینگے وفاقی حکومت نے صدارتی خطاب کے لئے رہنما خطوط مرتب کرلئے ہیں اور آج (بدھ) صدر مملکت کا خطاب ایوان صدر کے حو الے کردیاجائے گا۔حزب ختلاف نے صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی پارلیمانی ایوان میں زوردار احتجاج کرنے اور تقریر میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے منصوبہ بنالیا، صدارتی تقریر کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس پر الگ الگ بحث ہوگی جس کے ساتھ پہلے پارلیمانی سال کی ابتداء ہوجائے گی۔ صدرکا خطاب آئینی تقاضا ہے جس میں حکومت کے داخلہ و خارجہ لائحہ عمل کا باالوضاحت اعلان ہوگا۔ قابل اعتماد حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر کی پوری تقریر تحریری شکل میں ہوگی جس کا دورانیہ زیادہ طویل نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے صدرکا خطاب مطبوعہ صورت میں ارکان کو اجلاس شروع ہوتے ہی فراہم کردیا جائے گاجو طبع کرکے کل صبح ہی پارلیمنٹ ہائوس پہنچا دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کرینگے جبکہ شریک صدر سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی ہونگے دونوں شخصیات کی نشستیں سنٹرل اسٹیج پر ہونگی جبکہ صدر مملکت ان کے دائیں بٹھائے جائیں گے اس دوران حکومتی ذرائع کو پتہ چلا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے آزاد ارکان پر مشتمل حزب ختلاف نے صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی پارلیمانی ایوان میں زوردار احتجاج کرنے اور تقریر میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے منصوبہ بنالیا ہے۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...