راولپنڈی(اے پی پی)کورکمانڈرزکانفرنس نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات لگاناایک وتیرہ بن چکا ہے‘ ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے‘ہم ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اِس کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی شدید مذمت کی ، فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر فریقین نے فوری طور پر کشیدگی کو کم نہ کیا تو ایک وسیع علاقائی تنازع جنم لے سکتا ہے۔ فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈر ز کانفرنس منعقد ہوئی ۔آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فورم کو بریفنگ دی گئی کہ کس طرح افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔فورم کوبتایا گیا کہ یہ دہشتگرد گروہ پاکستان اور اس کے اقتصادی مفادات بالخصوص سی پیک کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔فورم کا ملک میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول میں غیر قانونی اسپیکٹرم، بالخصوص اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری اور تمام غیر قانونی تارکین کی محفوظ وطن واپسی کے لئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے ۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...