بجلی 2.94 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش

17 اپریل ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کے لئے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے قیمت میں اضافے کی درخواست مارچ 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی، سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد نیپرافیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ 8 اپریل کو بھی حکومت نے شہریوں کے لئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی تھی۔