کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیل مخمصے کا شکار ہے، اسرائیل کے پاس بہت کم آپشنز ہیں، اور ان میں سے ہر ایک آپشن اسرائیل کے لئے قیمت چکانا ہے۔ امریکی جریدہ فارن پالیسی لکھتا ہے کہ اسرائیل ایران کو کس طرح جواب دے سکتا ہے، اسرائیلی رہنماؤں نےتین ممکنہ طریقوں سےجوابی حملہ کرنے کا عزم ظاہر کیا لیکن ایسا کرنے سے بین الاقوامی حمایت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ پہلا آپشن ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حملہ،دوسرا کسی اور ہائی ویلیو ہدف کے خلاف کارروائی جیسا کہ کمانڈروں، فوجیوں، یا ایران کے اندر یا باہر مقامات کو نشانہ ، فوجی مقامات یا ہتھیاروں کے ڈپو، یا آئی آر جی سی کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کرنا ہو سکتا ہے۔ تیسراآپشن ایرانی پراکسیوں پر حملہ یا ایران پر سائبر حملہ کرنا شامل ہے۔ اسرائیلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ، نیتن یاہو کی جنگی کابینہ نے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا لیکن ماہرین زور دے رہے ہیں کہ وہ فیصلے میں جلدی نہ کریں۔ ایران کے جوہری پروگرام پر براہ راست حملے کا مطلب شاید عرب ریاستوں کے ایڈہاک اتحاد کا خاتمہ ہو گا ۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...