وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ؛شاہ محمود ڈی جی آڈٹ گلگت بلتستان تعینات

17 اپریل ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میںتقرر و تبادلے،چیف فنانس اینڈ اکاونٹس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پاکستان ا ڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر شاہ محمود خان کو ڈی جی آڈٹ گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزات اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن گروپ کی گریڈ سترہ کی افسر مس عائشہ جاوید کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر وزارت داخلہ تعینات کیا گیا ۔او ایم جی کی گریڈ اٹھارہ کی او ایس ڈی مس عترت زہرہ کی رخصت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ۔ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد سلیم خٹک کی ایک سال کی ایل پی آر منظور کی گئی ہے۔وہ چار مارچ 2025 کو ریٹائر ہو ں گے۔تقرری کے منتظر سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر حامد محمود رانا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ بیس کے او ایس ڈی آفتاب عالم کو 962 دن کی رخصت دی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرریوں اور تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں۔در یںاثنا وزیراعظم نے نشیتا مریم محسن کو سیکریٹری خزانہ کی ذمہ داریاں تفویض کردیں۔اسپیشل سیکرٹری خزانہ نشیتا محسن20اپریل تک سیکریٹری خزانہ کےامورانجام دیں گی ۔سیکریٹری خزانہ آئی ایم ایف،عالمی بینک کےاجلاسوں میں شرکت کیلئے دورے پرواشنگٹن گئے ہیں۔سیکریٹرٹری خزانہ امداد بوسال وزیر خزانہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔