کراچی (ٹی وی رپورٹ) آئی ایم ایف کے اجلاس میں ورلڈ اکنامک آئوٹ لک پیش کر دیا گیا اس موضوع پر جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کار اور اینکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ اکنامک گروتھ ہے دنیا میں تین اعشاریہ ایک فیصد پر پروجیکٹ کی جارہی ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ گروتھ کئی دہائیوں میں کافی کم ہوگی یعنی سب سے کم ہوگی ، دوسرا بڑا چیلنج افراط زر کا ہے اس سال جو انفلیشن ریکارڈ کی گئی تھی وہ چھ اعشاریہ آٹھ فیصد تھی اس میں آگے جا کر کچھ حد تک کمی نظر آرہی ہے لیکن یہ دنیا کے لیے ابھی بھی سب سے بڑا چیلنج ہوگا کہ کیسے قابو پانا ہے۔ آئی ایم ایف کی کے اجلاس مین ورلڈ اکنامک آئوٹ لک 2024-25 کو پرزنٹ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ دنیا میں جو گروتھ ہے وہ کافی لکچدار گروتھ دکھائی ہے اور جی ڈی پی گروتھ اس سال تین اعشاریہ دو فیصد رہا ہے لیکن آگے جا کر بہتری کچھ حد تک نظر آرہی ہے خاص طور پر ایڈوانس اکنامی میں اور جو ایمرجنگ اکنامی ہے ان کے لیے ابھی بھی کنسرنز موجود ہیں چونکہ جو ان کی گروتھ ہے اس میں جو پروجیکشن کی گئی ہے اس میں کمی آرہی ہے مثال کے طور پر اس سال چار اعشاریہ تین ہے تو وہ تنزلی کی طرف جائے گی چار اعشاریہ دو پر لیکن چیلنج اس وقت یہ ہے کہ جو اکنامک گروتھ ہے دنیا میں تین اعشاریہ ایک فیصد پر پروجیکٹ کی جارہی ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ گروتھ نے کئی دہائیوں میں کافی کم ہوگی یعنی سب سے کم ہوگی ۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...