زہر کا خدشہ، بشریٰ بی بی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

17 اپریل ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر خوراک میں زہر دینے کے خدشے سےمتعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے حکام سے جواب طلب کر لیا۔ منگل کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے خدشہ اور شوکت خانم یا مرضی کے پرائیویٹ ہسپتال سے طبی معائنہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کئے ہیں ، ہم بشری بی بی کا پرائیویٹ طبی معائنہ کرانا چاہتے ہیں ، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔