اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پالیسیوں پر بات کی گئی۔ معزز مہمان نے دونوں اقوام کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے جاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بہت سے شعبوں میں تعاون کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے بھی پاکستان اورسعودی عرب کے مثالی تعلقات کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے سعودی وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، دونوں ملکوں کےعوام میں بھائی چارے کی تعریف بھی کی ۔
کراچی لبنان پر اسرائیلی بمباری میں شہید والد کی میت میں شریک دو سالہ شیر بچی تالین بھی شہید ہوگئی ، دو سالہ...
کراچی نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے...
پیرس عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ کئی دہائیوں سے پیچیدہ...
اسلام آباد پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل...
ماسکوروس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں اسلام آباد...
کراچی برطانوی جریدے کا کہنا ہے امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا، کشیدگی کے باوجود...
کراچی ا ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی کا اعلان ، جسے جنگی اقدام سمجھا جاتا ہے، لڑائی پھیلنے کے خدشات بڑھ گئےمریکی...
اسلام آباد ایران، امریکا کے اسلام آباد مذاکرات کے نتائج سفارت کارانہ فطرت کے عین مطابق برآمد ہوئے ہیں...