اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اٹارنی جنرل آفس کو2017میںʼʼ راولپنڈی ،اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹر چینج پردھرنا دلوانے کی ذمہ داری کے تعین کے حوالے سے قائم تین رکنی انکوائری کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ، اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر منگل کے روز اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے بیان کیا ہے کہ ا نہیں تا حال انکوائری کمیشن کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،ذرائع کا کہنا تھا کہ رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کو بھجوانے سے قبل وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی ،جس کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمہ میں پیش کرنے کیلئے اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا جائے گا، انکوائری کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کی باقاعدہ تصدیق یا تردیدکیلئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے ان کے ٹیلی فون پر متعدد بار رابطہ کیا گیا ،تاہم انہوں نے نہ تو کال اٹینڈ کی اور نہ ہی ٹیکسٹ میسج کا جواب دیا،یاد رہے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی روشنی میں وفاقی حکومت نے اس سارے معاملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ، 2017 کی دفعہ 3 کے تحت سابق آئی جی پولیس صوبہ خیبر پختونخواء سید اختر علی شاہ کی سربراہی میں سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان اور وفاقی وزارت داخلہ کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری خوشحال خان پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا ۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...