16 سالہ گھریلو ملازمہ کی پر اسرار موت معمہ بن گئی

18 اپریل ، 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ لوہی بھیر کے علاقے فیز فور میں 16سالہ یتیم گھریلو ملازمہ آمنہ کی پراسرار موت معمہ بن گئی ۔ پولیس نے لاش پمز میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ متوفیہ کے بھائی عمر احسان کے مطابق اس کی اور آمنہ کی عید الاضحی کے بعد شادی طے تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ پولیس کے مطابق مالکن کا کہنا ہے کہ آمنہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کی ہے جبکہ لواحقین کا کہناہے کہ آمنہ کو قتل کر کےخودکشی کا رنگ دیا گیا ۔ لواحقین نے بچی کی نعش کار چوک کے قریب رکھ کر احتجاج بھی کیا۔