ناکہ بندی کے دوران چھینی گئی کار برآمد

18 اپریل ، 2024

گوجرخان(نمائندہ جنگ) اسلام آباد سے چوری کی گئی کاررات گئے ناکہ بندی کے دوران ملزم چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس کی فائرنگ سے ملزم کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔کار لفٹر ٹرک اڈہ سروس سٹیشن کے پاس پہنچا اور گاڑی چھوڑ کر بھاگااور گلشن کالونی کی گلیوں میں فرار ہو گیا۔ اس دوران گاڑی مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے۔