پاکستانی زبانوں کے ادبی عجائب گھر منصوبے کے تحت مجلس تحقیق کا اجلاس

18 اپریل ، 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) اکادمی ادبیا ت پاکستان میں "پاکستانی زبانوں کے ادبی عجائب گھر" کے منصوبے کے تحت مجلس تحقیق کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ادیب اور دانشور محمد حفیظ خان نے کی ۔ مجلس کے سیکرٹری محمد عاصم بٹ، اراکین غلام حسن بٹ، اسماعیل گوہر، سید ماجد شاہ، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ جنجوعہ، ڈاکٹر منظورویسریو، پناہ بلوچ، ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن بلوچ، ڈاکٹر اختر عزیز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں عجائب گھر کے لئے پاکستانی زبانوں کے متعلق بنیادی معلومات کی تدوین کو حتمی شکل دینے پر غور ہوا۔