ہڑتال کرنیوالے 11نان بائیوں کی شاپس سربمہر

18 اپریل ، 2024

کلر سیداں، جہلم (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کلر سیداں صائمہ تحریم نے سرکاری نرخوں پر نان اور روٹی فروخت نہ کرنے اور بطور احتجاج ہڑتال پر جانے والے 11نان بائیوں کی شاپس کو سربمہر کر دیا ۔ادھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے بھی متعدد گرانفروشوں کو جرمانے کئے ۔ جہلم میں بھی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر دو تندور سیل ، تین افراد گرفتار جبکہ مختلف تندوروں کو ایک لاکھ دس ہزار روپے کے قریب جرمانے بھی کئے گئے ۔