مری میں متعددغیر قانونی تعمیرات مسمار

18 اپریل ، 2024

مری(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ مری نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں بینک روڈ مری پر تعمیر کی گئی متعدد عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا۔ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کے ہمراہ بینک روڈ کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن ، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔