جنگلی جانور کا حملہ، زخمی خاتون چل بسی

18 اپریل ، 2024

کوٹلی ستیاں (نمائندہ جنگ) جنگلی درندے کا شکار بننے والی زخمی ناظمہ کوثر پمز میں جان کی بازی ہار گئی۔ ملوٹ ستیاں بریوڑا میں ناظمہ زوجہ ارشد محبوب چند روز قبل جنگلی درندے کے حملے میں زخمی ہو گئی تھی اور 25روز زندگی موت کی کشمکش میں رہی۔ مرحومہ کی تدفین آبائی گائوں بریوڑا میں کر دی گئی۔