راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) اس وقت راولپنڈی میں 70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ جبکہ 72انڈر پراسس ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کے دوران 383 کو لیگل نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل کیا گیا جبکہ 129درخواستیں ایف آئی اے سائبر کرائم کو ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے جمع کروائی گئیں۔کمشنر عامر خٹک نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کیلئے آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں اپنی لسٹ ری ویری فائی کر لیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے غیر قانونی ہونے کی صورت میں ایکشن سوسائٹی کے مالکان کے خلاف لیا جائے گا۔کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ڈی ا ےاور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے وہ افسران جو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی سرگرمیوں کا حصہ تھے ان کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی انسداد ڈینگی ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ...
اسلام آباد جماعت اسلامی کے احتجاج میں شریک افراد کی گرفتاری پر سیکٹر ایف - 10میں واقع تھانہ شالیمار پر جمعرات...
راولپنڈی ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام، طلباء وطالبات فلسطین و غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار...
راولپنڈی تھانہ گولڑہ کےایس ایچ او نے مخالف فریق سے مبینہ ملی بھگت کر کے شہری کی آبائی زمین سے تعمیراتی سامان...
اسلام آباد راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ٹرانسفارمر چوک میں فائرنگ کر کے نا معلو م شخص کوموت کے...
راولپنڈیآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کی کال پرراولپنڈی ڈویژن کے تمام سرکاری محکموں میں مطالبات کی...
اسلام آباد ماہر تعلیم ، گورنمنٹ ہائی سکول فتح جنگ کے سابق سینئر ہیڈ ماسٹر ملک نورزمان 92 سال کی عمر میں...
مریضلع مری میں تمام کاروباری تنظیموں نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔جمعیت علماء اسلام...