منشیات فروش سمیت 31سماج دشمن پکڑے گئے

18 اپریل ، 2024

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکےچرس، شراب ، پستول اور پتنگیں برآمد کرلیں۔تھانہ وارث خان پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ سے مسروقہ رقم 34ہزار 500روپے برآمد کئے۔ گوجرخان پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم سے 2 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بھی پا نچ پیشہ وربھکا ریو ں سمیت 22جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کر لیا۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔