روٹی، نان مہنگی بیچنے پر جرمانے

18 اپریل ، 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں روٹی مقررہ ریٹ 16 روپے و نان 20روپے سے مہنگے فروخت کرنے پر تین ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے سوہان اور گردونواح میں تندور کی دکانوں کے ریٹ کو چیک کیا ۔ دو غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔