اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سعودی وفد کا دورہِ پاکستان تجارتی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا،وزارتوں کی استعداد بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، سرمایہ کاری بورڈ، ایف آئی ایف سی اور متعلقہ وزارتیں سعودی وفد کے مابین مذاکرات میں طے شدہ منصو بوں کی تکمیل کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیں۔ سعودی سرمایہ کاری سےمتعلق منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کرونگا،عالمی شہریت یافتہ ماہرین کی خدمت لی جائیں، ان خیالات کااظہار انہوں نےگزشتہ روز اپنی زیرصدارت سعودی وفد کے حالیہ دورہِ پاکستان اور مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔اجلاس کو مختلف شعبوں میں سعودی وفد کی سرمایہ کاری میں دلچسپی اور پاکستان کی جانب سے منصوبوں کی پیش کش کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین مزاکرات میں کان کنی و معدنیات، زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کو عالمی سپلائی چین اور ویلیو چین کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو مزاکرات کا حصہ رہی جبکہ سعودی وفد نے پاکستان کی اس حوالے سے تیاری کی بھرپور انداز میں تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دیں اور اس حوالے سے پاکستان کی کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا جائے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت کا وہ خود جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی وفد کا وزیرِ خارجہ کی قیادت میں دورہِ پاکستان، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، سعودی ولی عہد کے بے حد مشکور ہیں کہ انکی خصوصی توجہ کی بدولت پاکستان سعودیہ عرب سرمایہ کاری و تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ممکن ہوا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کرونگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں۔وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے جلد معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے، جو خوش آئند امر ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر آئندہ دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کے مزید مواقع کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...