اسلام آباد(اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی، وازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن9مئی سے شروع ہوگا اور9جون تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے8ہوائی اڈوں کے ذریعہ مکمل کیا جائے ۔ اسلام آباد لاہور اور کراچی سمیت کوئٹہ،سکھر،سیالکوٹ رحیم یار خان ایئر پورٹس پر آپریشن ہوگا۔پشاور کے عازمین اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ رواں سال کراچی ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کےتحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔ چار ایئرلائنز حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی جن میں سعودی ایئر لائن،پی آئی اے،سیرین ایئر لائن اورایک نجی ائیر لائن شامل ہیں۔عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...