لندن (سعید نیازی)تین برس کے دوران ایمرجنسی نمبر999پر دو ہزار سے زائد مرتبہ کال کرنے والی عورت کو22ہفتے قید کی سزا سنا دی گئی۔ شمالی لندن کے علاقے ہیرو کی56سالہ سونیا نیکسن نے 2021-23تک ایمرجنسی نمبر پر17مختلف موبائل نمبروں سے کال کی۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق سونیا نیکسن اس عرصہ کے دوران اس طرح کی کالز کرنے والی پانچویں کالر تھی، صرف 2023میں اس نے 999 پر 1,194 پر کالز کیں اور وہ اس سال اس طرح کی کالز کرنے والی ٹاپ تھری میں شامل تھی۔ سونیا نیکسن کو جنوری میں کمیونی کیشن ایکٹ 2003 کی 668 خلاف ورزیوں اور 670 جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس نے ایک افسر کے ساتھ نسلی طور پر معتصبانہ رویہ اختیار کیا۔ اس پر نامناسب رویہ کے علاوہ پولیس وین میں پیشاب کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے، سونیا نیکسن کو 22 ہفتے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...