پی ٹی آئی کو بلاک کوڈ لیول تک منظم و متحرک کرنے کے عمل کا آغاز

19 اپریل ، 2024

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ شعیب شاہین کو بلاک کوڈ لیول تک تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل و فعالیت کا نگران مقرر کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں مرکزی سیکرٹری عمر ایوب خان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کو بلاک کوڈ کی سطح تک منظم کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔