فضائی حملے میں بچ نکلنے والا فلسطینی لڑکا امدادی سامان تلے دب کر شہید

19 اپریل ، 2024

غزہ(آئی این پی)غزہ کا ایک 13سالہ لڑکا گزشتہ برس اسرائیلی بمباری سے تو بچ نکلا تھا تاہم بعد میں غزہ پر گرائی جانے والی امداد تلے دب کر شدید زخمی ہوا اور اب اس نے جامِ شہادت نوش کرلیا ہے،نومبر میں اپنے گھر پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں زین عوروق ملبے تلے دب گیا تھا تاہم شدید زخمی ہونے پر بھی وہ بچ گیا، اس کے زخموں کو مندمل ہونے میں وقت لگا۔تاہم پچھلے دنوں امریکی طیاروں سے گرائی جانے والی خوراک تلے دب کر وہ شدید زخمی ہوا اور کئی دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد 14اپریل کو شہید ہوگیا۔