پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کے خواہاں،رہنماؤں سے ملاقاتیں

19 اپریل ، 2024

پشاور(صباح نیوز) سابق وزیردفاع ورہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے کوششیں تیز کردیں، پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤںکے ساتھ مشاورت بھی مکمل کرلی، آئندہ چند روز میں پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کے اعلی ٰرہنماؤں سے اہم بیٹھک متوقع ہے ۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ صوبائی رہنما پرویز خٹک کی شمولیت کے حق میں نہیں، پرویز خٹک کی پی پی پی میں شمولیت میں سب سے زیادہ رکاوٹ نوشہرہ سے ہے۔