بلوچستان طوفانی بارش،کئی علاقے زیر آب،گوادر اور مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع

19 اپریل ، 2024

پشاور ،کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میںطوفانی بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب ،کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔تفصیلات کے مطابق پسنی میں مسلسل بارشوں سے 15 سے زائد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں، مسلسل بارشوں سے پسنی شہر میں لوگوں کے گھروں میں بارش کا پانی بھی جمع ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ گوادر کے علاقے فقیر کالونی، ملا فاضل چوک سمیت نشیبی علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا، پرنسسز آف ہوپ کے مقام پر متبادل راستہ بہہ جانے کی وجہ زمینی رابطہ منقطع ہوگیایں۔ مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے جبکہ گوادر اور مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا،، سیلابی صورتحال کے باعث فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول ندی کا پُل ٹوٹ گیا جس کے باعث ہائی وے 2 مقامات سے بند ہوگئی، گوادر اور مکران کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، اورماڑہ کے دیہی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے، قلات، مستونگ، نوشکی اور ژوب میں بھی نشیبی علاقے ڈوب گئے۔