خیبرپختونخوا حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو

19 اپریل ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے باجوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رہنما اخوندزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کی اور حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہےانہوں نے مزید کہا ہے کہ باجوڑ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو نشانہ بنانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی، جبر و تشدد اور دہشتگردی سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔