راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سےلڑائی نہیں کرنی ہے۔کرتارپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام بھائی بہنوں کو خوش آمدید،سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ نواز شریف نے آپ سب کو مبارکباد بھیجی ہے، مجھے افسوس ہے کہ وہ میرے ساتھ نہیں آسکے، پنجاب تو ہمارے دل میں بستا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ میں نے ان لوگوں کو کہا ہے کہ آپ لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے، آج مجھے میرا پنڈ یاد آگیا، میرے دادا بھارت کے جاتی امرا سے تھے پھر وہ پاکستان آگئے، ایک بار بھارت سے کوئی جاتی امرا کی مٹی لے کے آیا اسے میں نے اپنے دادا کی قبر پر رکھ دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں جب وزیراعلیٰ بنی تو بھارت کے پنجاب سے بھی مبارکباد ملی، بھارت اور پاکستان میں پنجاب کے لوگوں نے میرے وزیراعلیٰ بننے پر جشن منایا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار بیساکھی کا تہوار سرکاری طور پر منا رہے ہیں، ہماری حکومت میں سکھ کو وزیر بنایا گیا، میں بیساکھی کا تہوار منا کر بہت خوش ہوئی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سےلڑائی نہیں کرنی ہے، اپنے دلوں کے دروازے کھولو۔مریم نواز نے بتایا کہ میں نے بابا گروناک کے بارے میں مطالعہ کیا ہے، میرا دل کرتا ہے کہ پاکستانی پنجابی بھی فخر سے پنجابی زبان بولیں۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...