راولپنڈی میں اہم شخصیات ،فوجی تنصیبات دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، وزارت داخلہ

19 اپریل ، 2024

کراچی (صباح نیوز)وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیاکہ راولپنڈی میں اہم شخصیات سمیت فوجی تنصیبات بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، اڈیالہ جیل پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سیکورٹی فراہمی کیس میں وفاقی وزارت داخلہ نے ا پنی رپورٹ میں کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا پہلا ٹارگٹ راولپنڈی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گردی دشمن ممالک کی ایجنسیاں اورکالعدم گروپس کامنصوبہ ہے، دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔