پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی سے متعلق جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے،خالد مقبول

19 اپریل ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سےپاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گذشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ ۔ اس موقع پر خالد مقبول نے کہا کہ وزارت تعلیم ایک ایسے پروگرام پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کرنا ہے، پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کا واحد راستہ اسے قومی ایجنڈا بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تعلیمی پالیسی میں کچی آبادیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے انہوں نےاس بات کو سراہا کہ برطانیہ سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے میں معاونت فراہم کررہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبا کو مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ ملاقات میں سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی اور کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن بھی موجود تھے ۔