اے این ایف کی کارروائیاں ، 60 کلو منشیات برآمد، 5ملزمان گرفتار

19 اپریل ، 2024

راولپنڈی (اے پی پی) اینٹی نارکاٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6کارروائیوں میں60کلوگرام منشیات برآمدکرکے 5ملزمان گرفتارکر لیے ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں سعودیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 960گرام آئس ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 515 گرام ہیروئن،ایم ٹو سرگودھا میں دو ملزمان سے 24 کلو گرام افیون اور 30 کلوگرام چرس ،ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس،خیبر سے 1 کلو گرام چرس ،کراچی میں کینٹ سٹیشن کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔