برسلز( حافظ اُنیب راشد ) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے نیٹو کے ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی ذخیرے سے مزید ہتھیار یوکرین بھیجیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزنیٹو ہیڈکوارٹرز برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یوکرین کی درخواست پر جمعہ کو نیٹو یوکرین کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیٹو کے ممبر ممالک نےاپنے بجٹ کا کم از کم 2 فیصد دفاع پر خرچ کرنے پر راضی ہونے کے ساتھ ساتھ، نیٹو کے 32 رکن ممالک نے کچھ جنگی سازوسامان خریدنے اور ذخیرہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرین کو زیادہ سے زیادہ دینا " صحیح فیصلہ ہے"، چاہے اس کا مطلب یہ ہو کہ نیٹو کا اپنا ذخیرہ اب اپنے وعدوں پر پورا نہیں اترتا۔ اسٹولٹنبرگ نے کہا۔ "حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کی حمایت کرنا اور روسی جنگی سازوسامان کو غیر فعال کرنے میں مدد کرنا ہماری اپنی سلامتی کو بھی مضبوط کرتا ہے۔" نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ اس مطالبے کا مقصد یوکرین کی مزید فضائی دفاعی نظام اور توپ خانے کے گولوں کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ نیٹو یوکرین کونسل کا بھی یہی مقصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور نیٹو کے 32 رکن ممالک کے وزرائے دفاع جمعے کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ملاقات فزیکل ہوگی یا ویڈیو کانفرنس۔ یاد رہے کہ زیلنسکی نے پہلے واضح کیا تھا کہ وہ نیٹو-یوکرین کے اس مشاورتی ادارے کا جلد اجلاس چاہتے ہیں۔ منگل کی شام ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ یوکرین کے عوام بہتر تحفظ کے حقدار ہیں۔ اپنے اس پیغام میں وہ اسرائیل کے طیارہ شکن دفاع کا حوالہ دے رہے تھے جنہوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایرانی حملے کو پسپا کیاہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ روس یوکرین پر بمباری کے لیے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کر رہا ہے۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...