راولپنڈی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری پاکستان کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں ، ملکی مفاد کے خلاف بات کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے ، اپنے سیاسی مفاد اور انا کو ملکی مفاد پر ترجیح دینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے ملکی مفاد کے خلاف بیان دیا پھر اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا، یہ پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے.انہوں نے کہا کہ ان کا لیڈر پہلے ہی کرپشن کے مقدمات بھگت رہا ہے ایسے عناصر کے لئے ہدایت کی دعا کرتے ہیں، کاش یہ ملک کے مفاد میں بھی بات کر سکیںانہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی نامناسب ہے، آپ ہم پر تنقید کریں لیکن پاکستان پر تنقید ناقابل برداشت ہے، ہمارے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری و تعاون کی حمایت اور دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انشاءاللہ ترقی کرے گا، ہم اپنے دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھائیں گے۔قبل ازیں انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا قیام ملک کے مفاد میں ہے، حکومت کا سب سے اہم مقصد سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹیاں موجود ہیں، ہر سال 50ہزار کے قریب گریجویٹ فارغ التحصیل ہورہے ہیں، ہمیں ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...