عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں3فیصد کی بڑی کمی

19 اپریل ، 2024

کراچی(پی پی آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں3فیصد کی کمی آئی ہے۔ مارچ 2020 کے بعد خام تیل کی قیمت میں یہ بڑی کمی ہے ،امریکی خام تیل3فیصد کمی سے83ڈالر فی بیرل تک اورلندن برینٹ آئل 2.70 فیصد کمی سے 87.40 ڈالر فی بیرل تک آگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق طلب میں کمی کے خدشات پر خام تیل کے سودوں میں مندی کا رحجان ہے۔