بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

19 اپریل ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی۔جسٹس میاںگل حسن اورنگزیب نے پٹیشن بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتِ نے پٹیشن بحالی کی متفرق درخواست منظور کر لی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت 22 اپریل کو ہو گی۔