میرے چچا کو آدم خور کھا گئے، امریکی صدر کا دعویٰ

19 اپریل ، 2024

نیو یارک(آئی این پی)امریکی صدر جو بائیڈن نے دعوی ٰکیا ہے کہ ان کے چچا کو دوسری جنگ عظیم کے دوران آدم خور کھا گئے تھے۔امریکی صدر نے پنسلوینیا میں اپنے آبائی شہر سکرینٹن میں موجود دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی جنگی یادگار کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے یادگار پر کندہ اپنے چچا کے نام پر ہاتھ پھیرتے ہوئے دعوی ٰکیا کہ ان کے چچا ایمبروز فنیگن کے طیارے کو دوسری جنگ عظیم کے دوران نیو گنی کے اوپر مار گرایا گیا تھا، یہ علاقہ آدم خوروں سے بھرا ہوا تھا، ان کے چچا کی لاش طیارہ گرنے کے بعد کبھی برآمد نہیں ہوئی۔