امریکہ،برطانیہ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف احتجاج

19 اپریل ، 2024

نیویارک ، لندن(این این آئی) برطانیہ اور امریکا میں سیکڑوں افراد نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور امریکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ میں سیکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے لندن میں پارلیمنٹ سکوائر کے باہر ریلی نکالی اور اپنی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اسرائیل کی حمایت بند کرے اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے دبا بڑھائے۔ مظاہرین نے فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔جبکہ امریکی ریاست نیویارک میں کالج کے طلبا نے اسرائیل کیخلاف احتجاجی مارچ کیا، احتجاجی طلبا نے غزہ جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔