سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

19 اپریل ، 2024

گلگت(جنگ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور تحریک انصاف کے رہنما خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں ضمانت پر تھے تاہم پیش نہ ہونے پر عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا ۔