اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق حکومت سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی،روڈ ایکسیڈنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ اب تک آئی جی اسلام آباد کیوں تعینات نہیں ہوا، ویسے تو اسلام آباد کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،کوئی آئی جی تو لگا دیں، جوپہلے آئی جی تھے نئے افسرکے آنے تک اسے رہنے دیتے،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا آئی جی وزارت داخلہ کو ہی لگانا ہے ناں؟ یا ویسے ہی ختم کردیں پولیس کو، پھر سکون ہو جائےگا، یا پھرجیسے بلوچستان میں ہو رہا ہے ویسے یہاں بھی ہو جائےگا، کل سیکرٹری آئے تھے ان سے کہیں ناں آئی جی لگائیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی جی کی تعیناتی کا ایک نوٹیفکیشن ہوا تھا، جس پر عدالت نے کہا کہ جو نوٹیفکیشن ہوا تھا وہ آپ کو پتہ ہے، مجھے بھی پتہ ہے کیوں آئی جی نہیں آرہا۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...