صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، گیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں

19 اپریل ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی)صدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں۔ سپیکر اورمہمانوں کی گیلری میں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، غیرملکی سفیر، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ شخصیات موجود رہیں۔ غیرملکی سفیروں نے ہیڈفون لگاکرصدر مملکت کے خطاب کو توجہ سے سنا۔