اسرائیل کا ایران پر حملہ یہودی مذہبی چھٹیوں تک موخر کرنے کا امکان

19 اپریل ، 2024

واشنگٹن(صباح نیوز)اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ یہودی مذہبی چھٹیوں تک موخر کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق23ا30اپریل یہودی مذہبی چھٹیوں کے سبب ایران پر حملہ موخر کیا جا سکتا ہے۔ امریکی ٹی وی نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اسرائیل نے رواں ہفتے 2 بار جوابی حملے کی تیاری کر کے موخر کی ہے۔