کراچی(پی پی آئی) کراچی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں2دہشتگرد ہلاک اور2سکیورٹی گارڈ زسمیت3افراد زخمی ہوگئے، دوسری طرف گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سی پی او اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی نے بتایا کہ5غیر ملکی شہری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کو نشانہ بنایا ، حملے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا، دوسرا پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ تیسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق گاڑی کو موٹرسائیکل سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوعہ سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈجی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ غیر ملکی شہریوں کے ساتھ مسلح گارڈ موجود تھا جس نے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کی اور وہ خود بھی زخمی ہوا جائے وقوعہ سے دہشت گرد کے اعضا ملے ہیں۔ دوسری طرف گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سی پی او اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے محرکات کا پتہ لگایا جائے اور ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جائے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...