ہلاک دہشت گرد پنجگور کا رہائشی ،نام سہیل تھا

20 اپریل ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مقابلے میں مارے جانے والے ہلاک دہشت گرد کی شناخت سہیل احمد کے نام کر لی گئی۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت بائیو میٹرک کے ذریعے کی گئی ہے۔ہلاک دہشتگرد بلوچستان پنجگور کا رہنے والا تھا اور اس نے اوور سیز پاکستانی کا شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا۔سہیل احمد نے پاکستانی شناختی کارڈ سال 2017 میں بنایا۔