اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے سمگلنگ جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر ہوں،ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور انکے سہولت کاروں کو قطعاً کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے انکی مانیٹرنگ کو تیز اور مؤثر کیا جائے،انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوانسداد سمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں وزیرِ اعظم کو اسمگلنگ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال، منشیات، اشیاء ِ خورونوش بشمول چینی، گندم، کھاد، پیٹرلیم مصنوعات، غیر قانونی اسلحے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو افغان ٹرنزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، شہباز شریف نے کہاکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اسمگلنگ میں خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے قومی سطح پر منشیات کے استعمال کی جانچ کیلئے سروے کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے اور چینی کی مکمل طورپر سمگلنگ روکنے کی ہدایت بھی کیں۔
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو ملکی جامعات میں آئی ٹی کے شعبے میں فراہم کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی...