کراچی (این این آئی) لانڈھی مانسہرہ کالونی غیرملکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تصاویر سامنے آگئیں، دہشت گرد علی الصبح لانڈھی میں موجود تھے، دونوں کو موٹرسائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خودکش حملے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر سامنے آگئی ہیں ۔تصاویر میں دونوں مبینہ دہشتگردوں کو ایک موٹرسائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے، ایک دہشتگرد نے پینٹ پہن رکھی ہے۔دہشت گرد علی الصبح لانڈھی میں موجود تھے ، جس کے بعد لانڈھی نور مل چورنگی کے قریب 6 بج کر 22 منٹ پر دیکھے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ مزید ویڈیو بھی حاصل کی جارہی ہیں تاہم ملزمان ٹارگٹ تک کیسے پہنچے اس پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔