خضدار (نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی بی این پی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے کچھ ادارے چاہتے ہیں کہ بلوچستان بلوچ عوام اور بلوچستان میں جاری مظالم کے خلاف بات کرنے والے اسمبلی میں نہ پہنچیں بلکہ ان کے مقابلے میں گونگے بہرے اور اندھے اسمبلی میں پہنچ کر جی حضوری کریں،ہمارا مقابلہ سیاسی قوتوں سے نہیں بلکہ ظالم قوتوں کے در پردہ کارندوں سے ہے ہم حق پر ہیں اور حق پر کھڑے رہیں گے 21 اپریل کے ضمنی انتخابات میں ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل کا مظاہرہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرداری شہر وڈھ میں بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا، جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا قمر الدین سابق سنیٹر مولانا فیض محمد حلقہ پی بی 20 خضدار تھری سے بی این پی اور جے یو آئی کے نامزد امیدوار میر جہانزیب مینگل سابق ایم پی اے میر اختر حسین لانگو،سابق ایم پی اے حاجی احمد نواز بلوچ،مولانا عنایت اللہ رودینی،ریٹائرڈ جسٹس عبدالقادر مینگل،میر زبرین یونس عزیز زہری،حاجی عبدالغفور بارانزئی،آغاسلطان ابراہیم خان احمد زئی،حاجی شبیر احمد مینگل،مولانا عبدالواحد،مولانا عبدالغفار،عبدالنبی بلوچ،حافظ حسین احمد،رحمت اللہ مینگل،حافظ جمیل ابرار،مجاہد عمرانی مولانا عبدالصبور مینگل،اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پربی این پی کے مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ، سابق ایم این اے میر عبدالرئوف مینگل،بی ایس او کے سابق چیئرمین عبدالواحد بلوچ،سمیت بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی و علاقائی قائدین بھی موجود تھے،سردارا اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ سیاسی قوتوں سے نہیں اگر سیاسی قوتوں سے ہوتی تو ہم انہیں سیاسی انداز میں جواب دیتے ہمارا مقابلہ کچے کے ڈاکوئوں سے نہیں بلکہ پکے کے ڈاکوئوں سے ہے کیونکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ کچے کے ڈاکوئوں کو کس نے نامزد کیا ہے عوام یہ جان لیں کہ ہم حق اور سچ پر ہیں، ضمنی انتخابات میں بھی چور ووٹ چوری کرنے کے لئے منظم ہو گئے ہیں مگر ہم اپنے ووٹوں کی حفاظت کرنے کے لئے حکمت عملی طے کی ہے اس بار چوروں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے دینگے، جلسہ عام سے جمعیت کے مرکز ی رہنمامولانا قمر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور بی این پی کا اتحاد تاریخی ہے ہم سب کا مشترکہ امیدوار میر جہانزیب مینگل ہے جس کا انتخابی نشان کلہاڑا ہے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...