اسلام آباد(نیوزایجنسیاں،جنگ نیوز) رمضان المبارک کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.79فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی28.56فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔گزشتہ ہفتے آلو اوسطاً 12 روپے اضافے سے 78 روپے فی کلو ہوگئے، ٹماٹر اوسطاً 13 روپے اضافے سے 117 روپے فی کلو تک پہنچ گئے جبکہ زندہ برائلرمرغی 54 روپے اضافے سے 516 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔اسی طرح لہسن ، گوشت،دال ماش ، دال مونگ، دال چنا، خشک دودھ، چاول ، چینی اور پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوئیں۔اس کے برعکس 20 کلو آٹے کا تھیلا 130 روپے کمی سے 2323 روپے کا ہوگیا جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 95 روپے کمی سے 3254 روپے کی سطح پر آگیا، گزشتہ ہفتے فی درجن انڈے 19 روپے سستے ہوکر 257 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...