کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے 4 مشیر مقرر کردیئے ، تقریب حلف برداری گورنر ہائوس میں ہوئی ، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے وزرا سے حلف لے لیا ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، رکن قومی میر عثمان بادینی ، ارکان صوبائی اسمبلی میر برکت علی رند ، میر یونس عزیز زہری ، اصغر ترین ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی ، زرک خان مندوخیل ، حاجی ولی نورزئی سمیت اعلیٰ سرکاری حکام ، سیاسی و قبائیلی رہنماوں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ حلف اٹھانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میر محمد صادق عمرانی ، حاجی علی مدد جتک ،سردار سرفراز چاکر ڈومکی، میر ظہور بلیدی ، بخت محمد کاکڑ ، سردار زادہ میر فیصل خان جمالی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار عبدالرحمٰن کھیتران ، حاجی نور محمد دمڑ ، راحیلہ حمید درانی ، میر سلیم احمد کھوسہ ، میر شعیب نوشیروانی ، میرعاصم کرد گیلو ، بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی اور میر ضیاء اللہ لانگو شامل ہیں ۔ درایں اثناء جمعہ کو محکمہ ایس اینڈ جی ائے ڈی کیبینٹ سیکشن کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میر علی حسن زہری ، سردار زادہ غلام رسول عمرانی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور نسیم الرحمٰن کو وزیراعلیٰ نے اپنا مشیر کردیا ہے ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق صوبائی مشیروں کا درجہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا ۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...