کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہتر طرز حکومت اور شہریوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک ، میر ضیاء اللہ لانگو ، سینیٹر شاہ زیب درانی ، آغا شکیل درانی ، سردار سربلند خان جوگیزئی ، ملک ذیشان ، ندیم آفریدی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد کابینہ کی تشکیل دی ہے جس کی وجہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہوئی ،حلف اٹھانے والے تمام وزراء کو جلد قلمدان سونپ دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کو دہشت گردی سمیت بہت سے چلینجز کا سامنا ہے ، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں مصروف عمل ہیں اگر مدد کی ضرورت پڑی تو وفاق سے بھی رجوع کیا جا ئے گا۔
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو ملکی جامعات میں آئی ٹی کے شعبے میں فراہم کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی...