گداگروں کاعلاقائی حدود کا تنازع خاتون بھکاری عدالت پہنچ گئی

20 اپریل ، 2024

کراچی (محمد ندیم )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی سہیل احمد مشوری نے گداگروں کے علاقائی حدود کے تنازعے پر خاتون بھکاری کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی۔ عدالت میں گداگر مسماۃامیر خاتون کی جانب سےاسلحے کے زور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں خاتون گداگر نے موقف اختیار کیا کہ وہ باقاعدگی سے فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی ہے مگر اسی جگہ پر تین دیگر بھکاری شفیع،نزیر اور میر گل سے تنازع پیدا ہوگیا۔ملزمان گداگروں نے اسی جگہ پر بھیک مانگنے کا دعویٰ کیا۔خاتون گداگر نے موقف اختیار کیا کہ اس وجہ سے اس کی روزانہ کی کمائی کم ہورہی ہے۔